پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پولیس موٹر سائیکل نہ ڈھونڈ سکی، شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے

چوری شدہ موٹر سائیکل لاہور کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے، پولیس کو نظر نہیں آتی

لاہور ( بیوروچیف/سید ظہیرنقوی) شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے جبکہ پولیس اس کی چوری شدہ موٹرسائیکل تاحال نہیں ڈھونڈ سکی۔
معاملے کی تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں شہری کو انوکھے ای چالان موصول ہونے لگے کیوں کہ چوری شدہ موٹر سائیکل کو پولیس تاحال ڈھونڈ نہیں سکی مگر ای چالان شہری کے گھر باقاعدگی سے پہنچ رہے ہیں۔


واضح رہے کہ شہری کی موٹر سائیکل 2024ء میں چوری ہوئی تھی، جس پر شہری کی جانب سے تھانہ رائیونڈ میں فروری 2024ء میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا تاہم پولیس میں مقدمے کے باوجود شہری کو گزشتہ روز اپنی چوری شدہ موٹر سائیکل کا دوسرا ای چالان بھی موصول ہوگیا۔

ای چالان کے مطابق چوری شدہ موٹر سائیکل لاہور ہی میں سڑکوں پر دوڑ رہی ہے تاہم خود پولیس اس موٹر سائیکل کو تلاش کرنے میں بے بس یا پھر ناکام ہے، جس نے شہری کو دہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button