پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پولیس اصلاحات شروع،شہریوں کوسر،میڈم بلایا جائیگا

تمام آپریشنز ریکارڈکئے جائینگے،وزیراعلیٰ پنجاب کاخصوصی پراجیکٹ لانچ

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) پنجاب پولیس میں احتساب اور اصلاحات کیلئے نئے دورکا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلی پنجاب کا خصوصی پراجیکٹ لانچ کردیاگیا، تھانوں، دفاتر اور ناکوں پر شہریوںکو سر اور میڈم کہہ کر مخاطب کیا جائے گا۔
سائلین سے بدسلوکی اور شنوائی نہ ہونے پر افسر ان کاکڑا احتساب ہوگا، قواعد و ضوابط طے کر لیے گئے۔شہریوں سے بدسلوکی پر سخت کارروائی ہوگی، تھانوں میں سر، میڈیم ،جناب کہہ کر مخاطب کیا جائیگا۔
چھاپہ مار کارروائیوں سمیت تمام آپریشنز ریکارڈ کئے جائینگے،تھانوںکے باہر پولیس سے متعلق شکایات کے لیے پینک بٹن نصب ہوں گے، کرپشن، اختیارات سے تجاوز، بد اخلاقی کے مرتکب افسران و اہلکاروںکیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، تمام تھانوں کے کیمرے آپریشنل اور براہ راست مانیٹرنگ سینٹرل پولیس آفس میںکی جائینگی۔
مقدمات کے اندراج اور تفتیش میں تاخیرکی روایت ختم کرنے کیلئے حکمت عملی بھی تشکیل دیدی گئی،آئی جی پنجاب عبد الکریم نے خود سائلین اور درخواست گزاروں کو فون کرکے رابطوںکا سلسلہ شروع کردیا۔حکام کا دعویٰ ہے کہ احتسابی نظام کی ازسرنو تشکیل سے نہ صرف انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی بلکہ پولیس پرعوام کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button