لاہور:( بیوروچیف /سید ظہیر نقوی سے )جی ایم ویسٹ سوئی ناردرن گیس کمپنی کبیر احمد طاہر نے کہا ہے کہ گیس چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
جی ایم ویسٹ سوئی ناردرن گیس کمپنی کبیر احمد طاہر نے نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو میں کہا ہےکہ گیس چوری میں ملوث محکمہ کے ملازمین کا بھی سخت محاسبہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر گلی محلہ بالخصوص انڈسٹری ایریا میں گرینڈ آپریشن ہوگا گیس چوروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا گیس چوروں کو سختی سے وارننگ دیتا ہوں وہ چوری سے باز آجائیں وگرنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا ،محکمہ گیس کے افسر و ملازمین بھی ایمانداری سے کام کریں گیس چوری کرانے والے اور گیس چوروں کی پشت پناہی کرنے والے بھی کسی صورت بچ نہیں سکتے ۔

قبل ازیں جی ایم ویسٹ سوئی ناردرن گیس کمپنی کبیر احمد طاہرکی نگرانی میں گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں چند روزقبل لاہور میں معروف نجی سوسائٹی میں گیس کی بڑی چوری پکڑی گئی ۔
ایک کنال کے گھر میں ڈائریکٹ بائی پاس لگاکر گیس چوری کی جا رہی تھی،ٹاسک فورس نے کنکشن منقطع کرکے پائپ لائن قبضہ میں لے لی،حکام کی جانب سے متعلقہ تھانہ میں استغاثہ دائر کردیا گیا ہے جبکہ گیس چوری میں ملوث محکمہ کے 3ملازموں یاسین ،شمشیر اور علی حید کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔



