انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

پروڈیوسرصمد عارض کے ڈرامہ سریل جدائی کی شوٹنگ مکمل،جاوید شیخ سمیت اہم فنکار شامل

 

لاہور (کلچرل رپورٹر)برطانیہ میں مقیم پاکستانی پروڈیوسر صمد عارض کی نئی ڈرامہ سیریل "جدائی” کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ۔ ڈرامہ Emberline Studio Ltd کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کی شوٹنگ اسلام آباد سمیت مختلف خوبصورت مقامات پر مکمل کی گئی۔

صمد عارض اس سے قبل بھی متعدد کامیاب پروڈکشنز سے وابستہ رہ چکے ہیں اور بطور پروڈیوسر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ڈرامہ "جدائی” کی کاسٹ میں معروف اداکار جاوید شیخ، نیئر اعجاز، فرحان قریشی، عکاشہ گل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پروڈیوسر صمد عارض نے مختلف معروف گلوکاروں کے ساتھ بھی میوزک پروجیکٹس تیار کیے ہیں، جن میں گلوکار ملکو ،مظہر راہی ، واجد علی بغدادی اور حمیرا ارشد شامل ہیں۔ ان میوزک پروجیکٹس میں KAB G Productions نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر صمد عارض کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور بین الاقوامی معیار کے ڈرامے فلمیں اور میوزک پروجیکٹس پیش کرنا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈرامہ "جدائی” اپنی منفرد کہانی، معیاری پروڈکشن اور بہترین فنکاروں کی بدولت ناظرین کی بھرپور پذیرائی حاصل کرے گا اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button