PSL 11پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کراچی کنگز کے سامنے ڈھیر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور ( سلمان حسین) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4وکٹوں سے شکست سے دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر 128رنز بنائے۔
عبداللہ شفیق33اور حسیب اللہ 28رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی کنگز نے 129رنز کا ہدف آخری اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کنگز کی جانب سے محمد وسیم نے 38رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ اور معین علی نے 18،18رنز بنائے۔ قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4وکٹیں حاصل کیں۔
امپائر نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کو 5رنز کی پنالٹی بھی لگائی، یہ پنالٹی کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کے باعث لگائی گئی۔ فیلڈ امپائر نیگیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5پنالٹی رنز ایوارڈ کیے۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 8وکٹوں کے نقصان پر 174رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔ گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی نوجوان شامل حسین نے 54رنز کی اننگز کھیلی، یہ ان کی پی ایس ایل میں مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔ حسن نواز نے 53رنز بنائے اور ٹام کرن 31رنز کی اننگز کھیلی کر آئوٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔
کنگز مین کی جانب سے میریڈتھ نے تین جبکہ مہیش تھیکشنا اور عاکف جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں کنگزمین کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنا سکی۔ عرفان خان نیازی 33، حسان خان 31اور کپتان مارنس لبوشین 23رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد 3وکٹیں لے کر کامیاب بائولر ٹھہرے، احمد دانیال نے دو جبکہ الزاری جوزف، عثمان طارق اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button