سعودیہ، امارات،قطر میں رمضان کا چاند نظرآگیا،پاکستان میں اجلاس طلب
جدہ،دبئی،اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب،قطر اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی ایشیا کے چار ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا باضابطہ سرکاری سطح پر اعلان کردیا۔ ان ممالک کا شمار بھی ان ریاستوں میں ہو گیا ہے جہاں رمضان المبارک 2026 کا آغاز ایک ہی دن، یعنی 19 فروری سے ہو گا۔
مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد کی سربراہی میں آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا پہلا روزہ جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگا۔عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے مطابق جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔فرانس میں بھی فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر اعلان کیا گیا کہ رمضان المبارک جمعرات 19 فروری سے شروع ہوگا۔
ترکیہ کے مذہبی امور کے ادارے دیانت نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری سے ہوگا۔سنگاپور میں اسلامی مذہبی کونسل نے فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر تصدیق کی کہ رمضان جمعرات 19 فروری سے شروع ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق قطر میں بھی یکم رمضان المبارک آج بدھ 18 فروری کو ہونےکا سرکاری اعلان کردیا گیا۔
ادھر ملک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پشاور میں ہو گا۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان اجلاس میں کیا جائے گا۔
زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی،کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی ہوں گے۔ مولاناعبدالخبیر آزاد نے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کرنے کی اپیل کی۔



