پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

ملک میں تعلیمی ترقی کے خواہش مند ہیں، سردار سلیم حیدر خان

تعلیمی کو بہترین بنانے کیلئے تعاون پر تیار،گورنر پنجاب کا کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

لاہور( بیورو چیف)گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ تعلیم کے اسٹیک ہولڈرزکے طور پر ہم ملک کی تعلیمی ترقی کے خواہش مند اور تعلیمی نظام اور تحقیقی کلچرکو بہترین بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
لہٰذا برق رفتار تکنیکی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور اسکالرزکے لئے یہ لازم ہو گیا ہے کہ وہ ترقی پسند اور اختراعی تحقیق میں دلچسپی لیں۔
ایکسپو سنٹر میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب/ چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن نہ صرف ہماری قوم کی تعلیم سے لگن کا ایک نمونہ بلکہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ پر توجہ مبذول کرنے والے نوجوانوں کی اولین پسند اور ترجیح بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ہماری جامعات بھی دنیا کی اعلیٰ درجے کی جامعات میں شامل ہو ں گی اور بیرون ممالک سے طلبا یہاں داخلہ لینے کے خواہش مند ہوں گے۔ تعلیم یافتہ پاکستان کے انتہائی مطلوبہ ہدف کے حصول کے لیے ہم کوئی کسر باقی نہ اٹھا رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button