لاہور: نوجوان کرین کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا
فیصل آباد ٹرین حادثہ، 24گھنٹے بعد بھی ٹریک بحال نہ ہو سکا، سروس معطل
لاہور،مرید کے،چناب نگر( بیورو چیف) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ شالیمار میں کرین کی ٹکر سے نوجوان دم توڑ گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 26سالہ اویس سڑک عبور کر رہا تھا کہ کرین نے ٹکر ماردی۔
اطلاع ملنے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی، کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش میو ہسپتال منتقل کی گئی۔ ا
دھر فیصل آباد لاہور ریلوے ٹریفک ٹریک 24گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 وگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب واقعے کا مقدمہ تھانہ ساہیانوالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔مزید برآں جی ٹی روڈ ( مرید کے ) پر دو ٹرکوں کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی جبکہ پرانا نارنگ روڈ پر پک اپ وین اور مسافر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے۔
مزید برآں چناب نگر میں ٹرین تلے آکر شہری جاں بحق ہو گیا، نامعلوم شخص جس کی عمر 50سال بتائی جاتی ہے، گزشتہ روز ریلوے کے ٹریک پر جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں سر گو دہا سے کراچی جانے والی ٹرین ملت ایکسپریس آگئی جس کے نیچے وہ آکر کچلا گیا ۔



