لاہور :(بیوروچیف)انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے سے متعلق 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
جج شاہد سکندر نے کالعدم ٹی ایل پی کے مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مولانا طاہر سیفی کے خلاف تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں مقدمہ درج تھا، جس پر سابق چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا الزام تھا۔
دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم ریاض کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا قصور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



