انٹر نیشنلتازہ ترین

مودی کے جنگی عزائم، آبدوز سے نیوکلیئر میزائل فائر کرنیکا تجربہ

بھارتی بحریہ کا K-4میزائل 3500کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے جارحانہ جنگی عزائم کے باعث خطے میں طاقت کے عدم توازن کا باعث بن رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین نیوی نے جوہری آبدوز سے ساڑھے تین ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
یاد رہے کہ آئی این ایس ار یہانت اور اریگھاٹ بھارتی بحریہ کے بیڑے دو جوہری آبدوزیں ہیں جو بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ان میں سے دوسری جوہری آبدوز اریگھاٹ کو رواں برس اگست میں ہی وشاکھاپٹنم میں واقع شپ بلڈنگ سینٹر میں شامل کیا گیا تھا۔ اس قسم کی ایک اور تیسری جوہری آبدوز کو بھی لانچ کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے آئندہ برس شامل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button