انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

دبئی میں NBPاور انسٹنٹ کیش کے زیر اہتمام خواتین ورکرز کیلئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ، قیمتی انعامات کی تقسیم

نیشنل بنک یو اے ای کے ہیڈ آف مارکیٹنگ راشد الاسلام نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تحفے پیش کئے

دبئی (حافظ زاہد علی)نیشنل بنک آف پاکستان اور انسٹنٹ کیش کے زیر اہتمام دبئی میں مقیم خواتین ورکرز کیلئے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی بارے آگاہی مہم ، تقریب میں خواتین ورکرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی بارے تفصیلات آگاہی حاصل کی ۔

خواتین ورکرز کیلئے زرمبادلہ بھجوانے بارے آگاہی مہم کا انعقاد خوش آئندہے ، ڈاکٹر نور الصباح

نیشنل بینک آف پاکستان اور انسٹنٹ کیش کے زیر اہتمام رقوم کی منتقلی بارے منفرد پروگرام تھا جس میں پہلی مرتبہ خواتین ورکرز نے شرکت کی اور نہ صرف بذریعہ قرعہ اندازی پیش کیا قیمتی انعامات حاصل کئے بلکہ وطن زیر میں قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے کا اعادہ بھی کیا تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف مارکیٹنگ راشد الاسلام نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور انسٹنٹ کیش نے نوید اکرم نے اپنی پراڈکٹ اور ادارے کے طرف سے دی جانے والی سہولیات سے خواتین ورکرز کو آگاہ کیا تقریب کی مہمان خصوصی چائے شائے ریسٹورنٹ کی اونر ممتاز خاتون سماجی رہنما ڈاکٹر نور الصباح نے جیتنے والے خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم کئے۔


قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے کے حوالےسے آگاہی دی گئی ، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

اور اس امر کا اظہار کیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان جس طرح خواتین ورکرز کی عزت افزائی کی ہے اور ان کےلئے آگاہی تقریب کا اہتمام کیا وہ قابل فخر ہے اس طرح کا یہ پہلا پروگرام ہے جو کہ دبئی میں انعقاد پذیر ہوا ہے اور خواتین کو قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور اس کی اہمیت اور افادیت بتائی گئی ہے ڈاکٹر نور الصباح نے کہا کہ خواتین ہر خاندان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور بہت ضروری ہے کہ خواتین کو ہر شعبہ میں اہمیت دی جائے قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنا نہ صرف محفوظ طریقہ ہے ۔

خواتین ورکرز کیلئے NBPکی آگاھی مہم بہترین کاوش ہے شرکاء کا اظہار خیال

بلکہ پاکستان کی ترقی کیلئے بھی یہ اقدام بڑا ضرور ی ہے کہ ہم ہنڈی اور حوالہ کا قلع قمع کریں اور قانونی ذرائع سے ہی زر مبادلہ پاکستان بھجوائیں تقریب میں خواتین ور کرز کو انعامات بھی دیئے گئے اور شریک مہمانوں نے خواتین کے اقدامام کو سراہا معروف گلوکار منور ساز بینڈ نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل جوہ لئے ۔نیشنل بینک آف پاکستان کے اسد ملک انسٹنٹ کی کے مسٹر سندیپ اور دیگر نے بھی شاندار پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button