مانسہرہ میں تیسری ہندکو کانفرنس، مشاعرہ ، ڈیجیٹائزیشن پرتبادلہ خیال
جناح کالجز مانسہرہ اور ہندکو وال بیٹھک ہزارہ کے باہمی اشتراک سے کانفرنس کا انعقاد ،ڈاکٹر شاہد حسین میر ، ڈاکٹر الطاف یوسف زئی ، ڈاکٹر صدف عنبرین مہمان حصوصی

مانسہرہ :(نیٹ نیوز) جناح کالجز مانسہرہ اور ہندکو وال بیٹھک ہزارہ کے باہمی اشتراک سے فاریض آڈیٹوریم جناح کالجز مانسہرہ میں تیسری ہندکو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے تین حصے تھے پہلے حصے میں کانفرنس کے موضوع ہند کو زبان و ادب کی ڈیجیٹائزیشن مسائل اور تجاویز کے حوالے سے تین مقالے پڑھے گئے۔
سیشن کے صدر تمغہ حسن کارکردگی احمد حسین مجاہد مہمان خصوصی کشمیر سے آئے ہوئے ڈاکٹر شاہد حسین میر مہمان اعزاز صدر شعبہ ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر الطاف یوسف زئی اور دوسری مہمان اعزاز ڈاکٹر صدف عنبرین بےنظیر شہید یونیورسٹی پشاور تھیں۔

تیسری ہندکو کانفرنس میں ڈاکٹر راحیلہ خورشید، عادل سعید قریشی، اور فیاض احمد ڈاکٹر صدف کو ایوارڈ دیتے ہوئے
سیشن کی تحریک کا فریضہ ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی نے نبھایا اور مقالہ نگاروں میں پروفیسر نادیہ نورین اور رحمان شاہ کا نام تھا اس سیشن کی نظامت تبسم چوہدری نے کی ۔
فیاض احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس کانفرنس کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کی مقالہ نگاروں نے ڈیجیٹائزیشن کی اہمیت و افادیت کے ساتھ ساتھ ہندکو زبان کو لاحق مسائل اور ان کے حل کی تجویز پیش کیں۔

عادل سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ہندکو کانفرنسز کا یہ سلسلہ کبھی بھی جاری نہیں ہو سکتا تھا اگر فیاض احمد ان کی سرپرستی نہ فرماتے۔ ڈاکٹر صدف امبرین نے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو لازمی قرار دیا۔
ڈاکٹر الطاف یوسف زی نے اہل ہزارہ سے درخواست کی کہ ہندکو بولیں اور ہند کو لکھیں اور اپنی زبان کے کلچر اور تہذیب کو فروغ دیں ڈاکٹر شاہد حسین میر نے اپنی تفصیلی گفتگو میں ہندکو زبان کی لسانیات اور ان کو زبان کی ڈیجیٹائزیشن کے مسائل پر بات کی اور احمد حسین مجاہد نے صدارتی خطبے میں فیاض احمد اور ڈاکٹر عادل سعید قریشی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس کانفرنس کے ہندکو زبان کے فروغ اور اشاعت پہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
دوسرے حصے میں گلوکارہ آسیہ رحمان نے حاضرین محفل کے لیے مشہور زمانہ گیت پیش کیے۔ تیسرا حصہ مشاعرہ کا تھا جس کی صدارت اعجاز نعمانی مہمان خصوصی بشری فرخ اور مہمان اعزاز تاج الدین تاج اور محمد یامین صاحب تھے نظامت کا فریضہ احمد ریاض نے ادا کیا۔ مہمانانِ خاص کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
تقریب میں اے ڈی سی اسد محمود لودھی، معروف ٹی وی اینکر کاشف ملک، بزمِ مصنفین ہزارہ کے چیئرمین ریاض ملک، صدر عظیم ناشاد اعوان، پروفیسر ملک ناصر داؤد، ڈاکٹر راحیلہ خورشید، عذرا عندلیبِ وفا، فاریض احمد، ڈاکٹر نذیر اعوان، فیضان ہاشمی، حافظ جمشید،اختر نعیم، عثمان جدون اور ادبا و شعرا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پُرتکلف کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔



