پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

مزدوروں کے مسائل جلد حل کئے جائیں: ٹریڈ یونین نمائندوں کا مطالبہ

شمس الرحمن سواتی کی قیادت میں ٹریڈ یونین نمائندوں کا آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹریٹ کا دورہ،ملکی ترقی مزدوروں کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہیں: سلطان محمد خان

لاہور،کوئٹہ:(ویب ڈیسک)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کی قیادت میں ٹریڈ یونین نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔وفد میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر وحیدر شاہ ،پی ٹی سی ایل ورکر اتحاد فیڈریشن پاکستان کے صدر ارشد یوسف زئی ، نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عمر حیات شامل تھے۔

پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین عبدالستار ،آل پاکستان لیبر فیڈریشن صدر لالہ سلطان محمد خان،آل پاکستان لیبر فیڈریشن بلوچستان کے چیئرمین شاہ علی بگٹی ،ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے سینئر نائب صدر شاہنواز زہری،عبدالوحید ،شاہ وزیر اور عبدالستار جونیئر نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

ملاقات میںمزدوروں کو کم اجرت، کام کے غیر محفوظ اور غیر صحت مند حالات، ملازمت کے عدم تحفظ، صحت اور سماجی تحفظ تک عدم رسائی جیسے بڑے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ۔

ٹریڈ یونین نمائندوں نے مشترکہ طورپر کہا کہ مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہٰذا ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کو لیبر قوانین اور ضوابط کو نافذ کریں۔

ٹریڈ یونین نمائندوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مزدوروں کو باعزت کام، سماجی تحفظ اور صحت کی سہولت تک رسائی حاصل ہو،مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے سے ہی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button