پاکستانتازہ ترینکاروبار

تاجروں کا معیشت چلانے میں کلیدی کردار: سردار سلیم حیدر

پیاف وفد کی وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور ( بیوروچیف) پنجاب انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ ( پیاف) کے وفد نے وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن کی قیادت میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کر کے تاجر برادری کو درپیش دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر معیشت کی مجموعی صورتحال حالات اور حکومتی سطح پر درکار تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں ہال روڈ مارکیٹ کے تاجروں کو درپیش انتظامی اور بنیادی ڈھانچے کے چیلنجز پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر نے تاجر برادری کے مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے تاجروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا معیشت کو چلانے میں کلیدی کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
وفد میں پیٹرن انچیف ہال روڈ محمد اعجاز مغل، ای سی ممبر پیاف چودھری ارشد محمود، بائو سجاد انور، عمر عزیز، اویس نواز، خواجہ ہارون، رانا یاسین، ناصر محمود ، نوید احمد، شیخ مقصود احمد، رفیق احمد، محمد اقبال، بلند اقبال، حاجی ذوالفقار احمد، امتیاز احمد، لیاقت احمد، نبیل اعجاز اور دیگر شامل تھے۔ ادھر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر رانا جبران نے بھی گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر عثمان غنی فائونڈیشن کے صدر شہباز مغل، ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چودھری محبوب عالم سندھو اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
گورنر نے پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کی قومی خدمات اور مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو سراہتے ہوئے رانا جبران کو تنظیم کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل سے نوازا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button