پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

5 جون تک پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

ممکنہ بارشوں کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے ایام میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی

لاہور:(بیوروچیف)پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 5 جون کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

04 جون تک لاہور، قصور،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ جنوبی پنجاب ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش پیشگوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔ ممکنہ بارشوں کی وجہ سے عید الاضحی کے ایام میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button