انٹر نیشنلبلاگتازہ ترینجرم-وسزا

امریکی حملے،ایران کا بھرپورجواب،خلیجی ممالک میں اہداف پر میزائلوں کی بارش،آبنائے ہرمزپھربند

تہران،واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی فوج نے ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ آج ایران کے خلاف اس ہفتے کے تیسرے فضائی حملوں کا آغاز کیا گیا۔

امریکی بیان کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر جہاز پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، انجن روم کو شدید نقصان پہنچا اور ایک شہری عملے کا رکن لاپتہ ہوگیا، جبکہ جہاز اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہ رہا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کو اس سے قبل تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا ایک اور موقع دیا گیا تھا، تاہم تہران نے دوبارہ اس کی خلاف ورزی کی،ایران کے علاقے بوشہر اور چغادک میں 6 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،امریکی حکام کے مطابق جواباً ایران کی ان صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ طور پر سفر کرنے والے تجارتی اور شہری بحری جہازوں پر حملے کرتا ہے۔

سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے امریکی صدر کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں،ایرانی میڈیا کے مطابق خندب میں فوجی اڈہ بھی نشانہ بنا۔ بندر عباس، قشم، سِریک، جسک میں دھماکے ہوئے، صوبہ خوزستان کے تین اور بوشہر کے پانچ شہروں میں دھماکے ہوئے۔

دریں اثنا ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد عُمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں]ایران نے آبنائے ہرمزپھربندکردی۔

ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ عُمان کی بندرگاہ دُقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹک سپورٹ مراکز اور ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز پر شدید اور اچانک حملہ کیا ہے۔

قطر میں العدید فضائی اڈے پر بھی بیلسٹک میزائل داغے اور جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کردیا گیا۔

 

ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیب کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

علاوہ ازیں اردن کے سلطان حسن ایئر بیس پر امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ایم کیو نائن ڈرونز کا ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button