انٹر نیشنلتازہ ترین

یوکرینی تنازع کا حل مشرق وسطیٰ سے بھی زیادہ مشکل:ٹرمپ

تنازع پاگل پن،کچھ چیزیں ہو رہی ہیں،میں نے سمجھا تھا کہ مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گامگر یہ زیادہ سخت ثابت ہو رہا ہے:امریکی صدرکی کینیڈین وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران گفتگو

واشنگٹن: (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے بحران کا حل مشرقِ وسطی کے مسئلے سے بھی زیادہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی تنازع کو پاگل پن قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے سمجھا تھا کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا،مگر یہ شاید مشرقِ وسطی سے بھی زیادہ سخت ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ر وس اور یوکرین کے حوالے سے کچھ چیزیں ہو رہی ہیں تاہم انہوں نے اس پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button