پاکستانتازہ ترینسپورٹس

بھارت کے ساتھ جو بھی ہوگا برابری کی سطح پر ہوگا، محسن نقوی

بھارتی ٹیم کے رویہ کی شکایت کیلئے لیٹرڈرافٹ کرچکے ،جلدہی آئی سی سی کوبھجوادیاجائے گا، پریس کانفرنس

لاہور( سلمان حسین)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویہ کی آئی سی سی کوشکایت کے لئے لیٹرڈرافٹ کرچکے ہیں اورجلدہی آئی سی سی کوبھجوادیاجائے گا۔

وسیم اکرم کو ہم نے پی سی بی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا، پی ایس ایل کو23مارچ سے کرانے کی تجویزہے

قزافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کرکٹ اور سیاست کو علیحدہ رکھنا چاہتے ہیں اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بھی اس سلسلہ میں خاص ہدایت ہے کہ کرکٹ میں سیاست نہ ہو اور ہم وزیر اعظم کی ہدایت پر سختی سے عمل پیرا ہیں ۔
محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 19 ایشیاکپ کے فائنل میں انڈین کھلاڑیوں کا رویہ سب نے دیکھا جسکے بارے میں آئی سی سی کو اگاہ کررہے ہیں بھارت کے ساتھ معاملہ برابری کی سطح پر ہوگا اگر وہ کچھ کریں گے تو ہم بیک نہیں کریں گے ۔اگر ان کے کھلاڑی ہمارے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانا نہیں چاہتے تو ہمیں بھی ہاتھ ملانے کا شوق نہیں ہے ۔
بھارت کے ساتھ جو بھی ہوگا برابری کی سطح پر ہوگا۔پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو ہو گی اور اس کے لئے دس پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچایئز ٹیم ملتان سلطان کی مینجمنٹ اس سال پی سی بی خود کرے گا اور بعد میں اس کی نیلامی کی جائے گی۔
ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین پی ایس ایل کی نء ٹیموں کی نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔وسیم اکرم پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے اور 8 جنوری کو پی ایس ایل کی دو نء ٹیموں کی نیلامی کے موقع پر بھی موجود ہوں گے۔ہم پی ایس ایل کو 26 مارچ کی بجائے 23 مارچ کو شروع کرنا چاہ رہے مگر تمام فرنچائیز کی مشاورت سے ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہمارا زیادہ فوکس جونیئر ٹیموں پر تھا۔ ۔
ہم پاکستانی کھلاڑیوں کی انجری کے فوری علاج کے لئے سپیشل ڈاکٹر جاوید مغل کو بیرون ملک سے پی سی بی میں لارہے ہیں ۔ ماضی میں فوری علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے چند کھلاڑیوں کا کیئرئر دائو پر لگا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ابھی تک تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا شیڈول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اور شاہئنز کی ٹیمیں ایک جیسی قوت کی حامل بن جائیں گی اسی پر فوکس ہے تاکہ پاکستان کو میچز کھیلنے کے لئے شاہین ٹیم سے بھی کھلاڑی مل سکیں ۔انڈر 19 سے ملنے والے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ کلبوں کی شفاف طریقہ سے سکورٹنی کروارہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button