پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ،سکول کھل گئے،نئے اوقات جاری

لاہور:( جنرل رپورٹر ) پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں کلاسز کا اغاز آج 19 جنوری سے ہو گا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہیں ہو گا۔ اور پنجاب میں تمام سکولز آج 19 جنوری کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔اعلامیہ کے مطابق سکولوں کے اوقات کار 8:45 سے 01:30 تک ہوں گے۔

واضح رہے پنجاب کے سکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوا تھا۔ اور صوبے میں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دی گئی تھیں۔موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد 13 جنوری بروز پیر کو سکول کھولے جانے تھے۔ تاہم صوبے میں سردی کی شدت کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیوں کو 18 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔

29 روز کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں کلاسز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا۔صوبائی انتظامیہ نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ سکول کھلنے کے بعد بروقت حاضری یقینی بنائیں اور موسم کی سختی کے دوران حفاظتی اقدامات اپنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button