اسلام آباد ( ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان کے زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قومی ڈیزائن مقابلے پر مشاورت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس دوران کہا ہے کہ خواتین سائلین کو عدالتی کمپلیکسز میں محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق جینڈر ریسپانسیو جسٹس انیشی ایٹو 2026۔27کے تحت اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملک بھر کے عدالتی کمپلیکسز میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کیے جائیں گے، خواتین کو قانونی معاونت اور ثالثی کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم ملے گا، ڈیزائن مقابلے کے لیے آرکیٹیکٹس اور ماہرین سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
مراکز کے ڈیزائن میں راز داری اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی، اجلاس میں اعلیٰ عدالتی قیادت اور جینڈر ماہرین نے شرکت کی، رجسٹرار سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کو انفرا سٹرکچر جائزے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس جلد قومی ڈیزائن مقابلے کا آغاز کرے گا، ویمن فیسیلیٹیشن سینٹر انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔



