پاکستانتازہ ترینسپورٹسعلاقائی خبریں

بسنت کی تیاریاں جاری، 27 نکاتی سکیورٹی پلان لاہورہائیکورٹ میں پیش

کیمیکل،دھاتی ڈور کیخلاف کریک ڈاؤن،فری رکشہ سروس فراہم، ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل پرپابندی ہوگی، ہیلمٹ پہننالازمی ہوگا

لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور میں محفوظ بسنت کے لیے پولیس نے 27 نکاتی سیکیورٹی پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔سیکیورٹی پلان کے مطابق بسنت کے دنوں میں فری رکشا سروس کے لیے 5 ہزار رکشے فراہم کیے جائیں گے۔

bassant-lahore

ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل لانے کی اجازت نہیں ہوگی،عدالت میں جمع کروائے گئے سیکیورٹی پلان میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کے لئے ہیلمٹ پہننالازمی ہوگا۔

پتنگ اڑانے کے لیے صرف منظورہ شدہ کاٹن کا دھاگا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔کیمیکل اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمز موجود رہیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button