پاکستانتازہ ترینسپورٹسفن اور فنکار

اداکار فیروزخان کا غرورخاک، یوٹیوبر رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ ہرادیا

لاہور:(کلچرل رپورٹر) پریس کانفرنس میں صحافیوں سے الجھنے والے اداکار فیروز خان کو ہراکر یوٹیوبر رحیم پردیسی نے غرور خاک میں ملا دیا۔رحیم پردیسی نے فیروز خان کو 1-4 سے ہرا کر میچ اپنے نام کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم فیروز خان میچ کے دوران اپنا فوکس کھو بیٹھے اور یوں رحیم پردیسی نے اٗن پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے جس کے بعد اداکار کو میچ میں واپسی کا موقع نہ ملا۔
اکھاڑا میں باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد فیروز خان حقیقی زندگی میں بھی رِنگ میں اترے۔
اپنے باکسنگ کیریئر کے بارے میں انسٹاگرام پر پوسٹ میں فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ میرا نیا گیم پلان ہے۔ میں اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ عوام فٹنس اور ٹریننگ پر توجہ دیں اور یہ قدم اُن تمام ایتھلیٹس کے لیے دروازے کھولے گا جو کھیلوں میں آگے جانا چاہتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ رحیم پردیسی نے اس میچ کے لیے فیروز خان کو چیلنج کیا تھا۔رحیم پردیسی کے چیلنج کے جواب میں اداکار نے کہا تھا کہ ’رحیم میں نے آپ کی چیلنج کی ویڈیو دیکھی لیکن یاد رکھیں جس نے بھی میرے ساتھ مقابلہ کیا، انہیں میری صلاحیت کا پتا چلا ہوگا آپ کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی ہوں گی کیونکہ میں بہت تیز کھیلتا ہوں۔‘
خیال رہے کہ فیروز خان خانی، اکھاڑا، اے مشت خاص، گل رعنا اور خدا اور محبت جیسے ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button