پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
اسلام آباد:معمر شخص کا جوان بیٹے اور بیٹی سمیت لرزہ خیز قتل
اسلام آباد:(بیوروچیف) اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 60 سالہ کرام پال، ان کا 20 سالہ بیٹا شبیل اور 22 سالہ بیٹی نیہا شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ابتدائی اندازوں کے مطابق قتل ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔



