پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

عمران خان کی دورہ کابل کی ہدایت ، بلاک پاسپورٹ کے باعث نہیں جاسکتا:گنڈاپور

جرگے کی سطح پر افغانستان سے مذاکرات جاری،وفا ق بھی آمادہ،یہ جو آپ کہتے میرے تعلقات بہت اچھے ہیں تو بتادوں میرا پاسپورٹ 9 مئی کو بلاک ہوا:صحافیوں سے گفتگو

پشاور :(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دورہ کابل کی ہدایت کی ہے تاہم پاسپورٹ بلاک ہونے کے باعث بیرون ملک نہیں جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہابانی پی ٹی آئی کی افغانستان جانے کی ہدایت مجھے ملی ہے، چونکہ یہ وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ کا اختیار ہے اس لیے ہماری ان سے بات ہوئی ہے، انہوں نے افغانستان جرگہ کے حوالے سے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ہمارے ایک وفد نے کابل جانے کی تیاری کی ہوئی ہے، اب چونکہ عمران خان نے حکم دیا ہے تو ساتھ میں بھی جاؤں گا، ہمارے جرگے کی سطح پر بھی افغانستان سے مذاکرات چل رہے ہیں لیکن ہوسکتا ہے انفرادی طور پر بھی میں چلا جاؤں۔

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں یہ بات بتا نہیں رہا تھا مگر اب عمران خان نے کہہ دیا ہے تو بتا دیتا ہوں کہ میرا پاسپورٹ اب تک بلاک ہے۔انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ جو آپ لوگ کہتے ہیں کہ میرے تعلقات بہت اچھے ہیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہئےمیرا پاسپورٹ 9 مئی کو بلاک ہوا اور بطور وزیراعلیٰ بھی اب تک بحال نہیں ہوسکا۔

میں نے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا ،میرا پاسپورٹ نہیں بنایا گیا مگر کوئی بات نہیں، افغانستان تو میں بغیر پاسپورٹ کے بھی جاسکتا ہوں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button