انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

امارات:چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،پاکستانی خاتون پائلٹ،بھارتی ڈاکٹر جاں بحق

فریانزا پروین کا ملتان سے تعلق ، میت آج روانہ کی جائے گی: پاکستانی قونصل خانہ

دبئی:(نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی مسافردم تو ڑ گئے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، اماراتی ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے میں خاتون پائلٹ اور مسافر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پرائیویٹ سیاحتی ایوی ایشن کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا، اس طیارے کو سیاحتی مقصد کے لیے استعمال میں لایا جاتا تھا۔

ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ چھوٹے طیارے کی پائلٹ کا تعلق پاکستان سے تھا، جن کا نام فریانزا پروین تھا، جبکہ ان کے ساتھ مسافر بھارتی ڈاکٹر سلیمان طیارے میں موجود تھے۔

پاکستانی قونصل خانے نے بھی طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔خاتون پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے، جن کی میت آج رات پاکستان روانہ کردی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button