امریکا نے اپناسپرنیوکلیئر ہتھیار بنانے کاطریقہ کارکھودیا
ُمواد 1975سے 1989تک ٹینیسی میں بنایاگیا تھا،خفیہ معلومات لیک
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ماہرین کی جانب سے ایک انتہائی طاقتور امریکی ایٹمی ہتھیار کی موجودگی کی تصدیق سامنے آئی ہے جسے امریکی فوج نے اب تک خفیہ رکھا تھا، تاہم امریکی افواج اسے دوبارہ تیار کرنے کے طریقہ کار اور معلومات سے محروم ہوگیا۔ڈیلی سٹارکی رپورٹ کے مطابق فوگ بینک نامی ایک خفیہ امریکی پراجیکٹ جنگی وار ہیڈز بنانے کے لیے استعمال کیاگیا تھا لیکن یہ اتنا سربستہ راز تھا جس کی معلومات امریکا کھو بیٹھا۔
رپورٹ کے مطابق سپر نیوکلئیر ہتھیارکا مواد 1975 سے 1989 تک ٹینیسی میں بنایاگیا تھا۔آخری جوہری وار ہیڈز تیارکئے جانے کے بعد، جہاں اسے بنایاگیا تھا وہ سہولت بندکر دی گئی تھی۔بتایا گیا ہے کہ 20سال بعد امریکی فوج اپنے پرانے جوہری وار ہیڈزکو اپ ڈیٹ کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ زیادہ دیر تک چل سکیں۔
لیکن بعد میں معلوم ہوا اس کا ریکارڈ ہی موجود نہیں کہ اسے کیسے تیارکیاگیا تھا۔جوہری ہتھیاروںکی خفیہ معلومات امریکی عوام بالخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پھیل چکی ہے۔ایک اور پریشان کن بات یہ تھی کہ وہ عملہ جن کے پاس اس ہتھیار کو بنانے کی مہارت اور تجربہ تھا وہ یا تو ریٹائر ہو چکے یا ایجنسی چھوڑ چکے تھے۔



