انٹر نیشنلتازہ ترینصحت

امریکہ میں برڈ فلو سے شہری ہلاک

 

لوزیانا:(ویب ڈیسک)امریکہ میں برڈ فلو سے شہری ہلاک ہو گیا۔

امریکا میں برڈ فلو کے باعث مرنے والا شخص مریض عمر رسیدہ تھا اور دیگر امراض میں بھی مبتلا تھا۔

امریکی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے اس مریض کو سانس کی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ یہ امریکا میں ایچ 5 این 1 وائرس کے انسانی انفیکشن کا پہلا سنگین کیس تھا، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس موت کے باوجود برڈ فلو کی وجہ سے صحت عامہ کو لاحق خطرہ ’کم‘ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں برڈ فلو سے کبھی بھی کسی انسان کی موت ریکارڈ نہیں کی گئی، دنیا بھر میں نت نئے وائرس انسانی صحت کو متاثر کرتے رہتے ہیں، جس کی ایک مثال کوویڈ 19 ، یا کورونا وائرس بھی ہے، جو 2019 میں چین سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گیا تھا، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ کروڑوں لوگوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button