انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

برطانیہ:کل سے نجی سکولوں پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد

رقم سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں پر خرچ ہوگی: وزیر خزانہ

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں یکم جنوری 2025ء سے نجی سکولوں پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کرکے رقم سرکاری سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کی بہبود کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی نئی حکومت نے نجی سکولوں کو 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا۔

وزیر تعلیم برجیٹ فلپسن نے کہا کہ مہنگی اور اعلیٰ معیاری تعلیم صرف امراء و روسا کے لیے نہیں ہو سکتے بلکہ ہر ایک شہری کا حق ہے۔ وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس ٹیکس سے حاصل فنڈز سرکاری سکولوں میں استعمال کیے جائیں گے جہاں ملک کے 94فیصد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس ٹیکس سے تعلیمی سال 2025-26ء کے لیے ڈیڑھ ارب پائونڈ جمع پونے کی امید ہے جبکہ 2029-30ء تک یہ فنڈ سالانہ ایک ارب 70 کروڑ پائونڈ تک پہنچ جائے گا۔ اس فنڈز کو سرکاریسکولوں کے ساڑھے چھ ہزار اساتذہ کی بہبود سمیت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب نجی سکولوں کی نمائندگی کرنے والی انڈیپینڈنٹ اسکولز کونسل نے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں ٹیوشن فیس پہلے ہی اوسطاً 18 ہزار پائونڈ سالانہ ہے اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے یہ مزید بڑھ جائےگی۔

ادھر حکومت کا اندازہ ہے کہ ٹیوشن فیس میں تقریباً 10فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ ناگزیر ہے۔

حکومتی اصلاحات کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسا ہوا تو سرکاری سکولوں میں طلبا ء کی تعداد قابو سے باہر ہوجائے گی جو کہ بذات خود حکومتی لاگت میں اضافے کا باعث ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button