لاہور:(بیوروچیف سے)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا قتل، اقدام قتل،ڈکیتی،پولیس مقابلہ،دہشتگردی اور ڈولفن کے جوان کو زخمی کرنے میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹر ملزم اعظم عرف پیارامبینہ مقابلہ میں مارا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اسلام گجر اور انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو برریمانڈجسمانی برائے برآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ علاقہ تھانہ گجرپورہ لے جارہی تھی۔
نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی شوٹر کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ملزم اعظم عرف پیارا شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈی ایس پی چوہدری دانش آصف رانجھا کے مطابق ہلاک ملزم لاہور، شیخوپورہ، میں قتل ،اغواء ، اقدام قتل، دہشت گردی ،ڈکیتی ڈولفن کے جوان کو زخمی کرنے جیسے سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب اشتہاری تھا ۔
یاد رہے ملزم نے کچھ عرصہ پہلے مصری شاہ کے علاقے میں ڈولفن کے جوان کو فائر مار کر زخمی کر دیا تھا ،اور ملزم نےکچھ ماہ قبل مریدکے کے علاقہ میں باپ اور 4 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔
ملزم نے کچھ عرصہ قبل مریدکے کے علاقہ میں شہری کو اغواء کر کے بے دردی سے قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال دی تھی
ملزم نے فائر مار کر اپنی بھابھی کو زخمی اور بھائی کے ہم زلف کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا
ملزم انتہائی خطرناک تھا جس کے خوف سے لوگ اس کے خلاف کاروائی کروانے سے ڈرتے تھے ، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے،جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔



