انٹر نیشنل

بھارت کی ایک نہ چلی، نیوزی لینڈ میں بھی آج خالصتان ریفرنڈم

آکلینڈ:نیوزی لینڈ نے بھارت کی ایک نہ سنی ،بھارت کے احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر آج ( اتوار) کو آکلینڈ میں ریفرنڈم ہو گا۔ اس سے قبل برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد کیے جا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں خالصتان کے قیام کے سوال پر ریفرنڈم ہوگا جس کیلئے آکلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس کی سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی سکوائر پر ہوگا۔ دوسری جانب مبصرین کا ماننا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ خالصتان ریفرنڈم پر بات چیت بھی کی ہے، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی بھارت و نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ کی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button