انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا شارجہ بک فیئر کا دورہ

شارجہ بک اتھارٹی کے سی ای او احمد رکاد الامیری سے ملاقات

بین الاقوامی سطح پر ادب کے فروغ کےلئے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا

شارجہ (حافظ زاہد علی سے)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر (ایس آئی بی ایف )میں شرکت کی۔انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے ثقافتی رشتوں اور مشترکہ امنگوں کو تقویت دیتے ہوئے ادبی اور اشاعتی شعبوں کے سینئر رہنماؤں کےساتھ بات چیت کی۔شارجہ بک اتھارٹی (ایس بی اے) کے سی ای او احمد بن رکاد الامیری کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران سفیر ترمذی نے ایس بی اے کی جانب سے عالمی ادبی برادری کو فروغ دینے کے عزم پر ان کی تعریف کی اورشارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی مصنفین اور پبلشرز کی شمولیت کی حمایت کرنے پر الامیری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ الامیری نے پاکستان کے بھرپور ادبی ورثے کی تعریف کی اور پاکستانی ادب کی عالمی سطح پر موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایس بی اےکی لگن پر زور دیا۔

سفیرپاکستان کی شارجہ پبلشنگ سٹی کے ڈائریکٹر سیف محمد السویدی سے بھی ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر جیسے ایونٹس میں پاکستانی نمائندگی کو بڑھانے کے لیے سفارت خانے کی جانب سے مکمل تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا۔پاکستان-یو اے ای ثقافتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیےسفیر فیصل نیاز ترمذی نے شارجہ پبلشنگ سٹی (ایس پی سی) فری زون کے ڈائریکٹر سیف محمد السویدی سے بھی ملاقات کی۔

سیف محمد السویدی نے شارجہ کو ادبی اور ثقافتی مشغولیت کے مرکز کے طور پر قائم کرتے ہوئے عالمی معیار کے پبلشنگ ایکو سسٹم کی فراہمی کے ذریعے پبلشرز، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی حمایت کرنے کے ایس پی سی کے عزم کو اجاگر کیا۔اس موقع پر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی پبلشرز اور ڈسٹری بیوٹرز سے رابطہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر اردو ادب کے فروغ میں ان کی کوششوں کو سراہا۔سفیر نے ابن العربی فار ریسرچ اینڈ پبلشنگ فاؤنڈیشن کے کام خصوصاً شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے حوالے سے اشاعت میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button