لاہور (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
بیوی کی طبیعت ناساز ہونے پر شوہر بچے کے ساتھ ہسپتال کے پارک میں بیٹھ گیا، پارک میں لگے خاردار تار کو بچے نے کھیلتے ہوئے پکڑ لیا۔
خاردار تار پکڑنے سے بچے کو کرنٹ لگ گیا، جس سے بچہ جاں بحق ہو گیا، مشتعل افراد نے جی ٹی روڈ پر ہسپتال کے باہر احتجاج کیا جس سے مریضوں کیلئے راستہ بند ہو گیا۔ احتجاج کے باعث لاہور سے گوجرانوالہ آنے جانے والی ٹریفک بھی معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



