پاکستانتازہ ترینکاروبار

شیئرز مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاروں کو 217ارب کا منافع :سونا تاریخی مہنگا

انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند،48 کروڑشیئرزکے سودے 26.10ارب میں ہوئے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعے کو کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 400 پوائنٹس رہی۔

انٹربینک میں ڈالر10 پیسے مہنگا، قیمت278.97 روپے ہوگئی،تولہ سونے کے نرخ1600روپے بڑھ کر2لاکھ90ہزار300 ہو گئے

حصص بازار میں جمعے کو48.39 کروڑ شیئرز کے سودے 26.10 ارب روپے میں ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب روپے ہے۔ادھر انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 10 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔ مزیدبرآںپاکستان میں جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھائو ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونیکا بھا 15 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 778 ڈالر فی اونس ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button