انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ کے اثاثوں میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک )ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (2کھرب ، 77ارب 83کروڑ 74لاکھ روپے) اضافہ ہوا۔ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی Truth Socialکی مالک ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ میڈیا کا سٹاک جو DJTکی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9ارب ڈالر ہو گئی۔ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں جس کی آمدنی بہت کم ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button