انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

عام آدمی پارٹی کے ہاتھ سے دہلی نکل گیا، 27سال بعد BJP کامیاب

پارٹی سربراہ اروند کیجریوال بھی ہار گئے، کانگریس کو ایک نشست نہ مل سکی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بھارتی حکمران جماعت ( بی جے پی ) نے تاریخی کامیابی حاصل کرکے عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا دیدیا۔ واضح رہے کہ بیشتر ایگزٹ پولز نے بی جے پی کی برتری کی پیشگوئی کی تھی، جو عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے پرویش صاحب سنگھ سے ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر عام آدمی پارٹی رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بھی جنگپورہ سیٹ سے بی جے پی کے تاروندیر سنگھ مرواہ کے ہاتھوں 600سے زائد ووٹوں سے شکست تسلیم کی۔
تمام 70اسمبلی نشستوں کے نتائج کے مطابق بی جے پی 47سیٹوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ 23میں عام آدمی پارٹی سیٹوں پر آگے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی جے پی نے 47 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہلی میں 27سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 60.42فیصد رہا، جو 2020 ء کے مقابلے میں کم تھا۔ اس کے علاوہ دہلی الیکشن میں راہول گاندھی کی جماعت کانگریس کو ایک نشست بھی نہ مل سکی۔دہلی الیکشن

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button