انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

عجمان کریک ٹاورز دسمبر 2027ءمیں ہینڈ اوورکردیں گے ، محمد سعید مرزا

عجمان کریک ٹاورز کو ’’واٹر فرنٹ لائف سٹائل ‘‘کا نام دیا گیا ہے ،پارک گروپ کے سی اواو محمد سعید مرزا کا سی این این اردو سے خصوصی گفتگو

دبئی (حافظ زاہد علی )کسی بھی شعبہ میں محنت ترقی کی علامت اور ضمانت ہے آپ جنتی محنت صدق دل اور اخلاص نیت کے ساتھ کریں گے اسکا اتنا ہی ثمر مل گا پاکستان سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیت محمد سعید مرزا جو کہ اس وقت رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں اپنا منفرد اور اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے عجمان میں پانچ ایسے ٹاورز جو کہ جدید طرز رہائش کے طور پر بنائے جا رہے ہیں۔

1700اپرٹمنٹس میں 1،2،3بیڈ رومز اور گرائونڈ فلور پر83آؤٹ لیٹس رکھی گئی ہیں

ان کا سنگ بنیاد رکھا ہے پارک ویو گروپ کے زیر اہتمام عجمان کریک ٹاورز جدید تعمیراتی منصوبے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ،پچھلے دنوں پارک ویو گروپ کے سی او او محمد سعید مرزا سے خصوصی ملاقات ہوئی جسمیں انہوں نے اپنی کامیابیوں اور ترقی کی منازل طے کرنے کی کہانی اور عجمان کریک ٹاور کے حوالے سے بہت ساری اہم باتیں بتائیں جو کہ ہم اپنے قارئین کی نذر کر رہے ہیں۔

پارک گروپ کے سی اواو محمد سعید مرزا کا سی این این اردو سے خصوصی گفتگو

سرمایہ کاروں کیلئے پراسکو ائرفٹ قیمت صرف 750درہم ہے

محمد سعید مرزا نے بتایا کہ پاک گروپ بنیاد رکھے ہوئے تو 20 سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا مگر ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں قدم رکھنا ہمارے لئے کامیابی کے نئے راستے کھولتا گیا ہم عرصہ بیس سال سے مارکیٹ میں ہیں اور مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دے رہے ہیں ،عجمان کریک ٹاورزواٹر فرنٹ لائف اسٹائل پراپرٹی ہے جسکوہم نے جدید طر ز زندگی کے حوالے سے بنانے کی کوشش کی ہے اسمیں سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ منافع اور خریداروں کیلئے بہترین سہولیات میسر ہونگی ،آپ اندازہ لگائیں کہ ہم نے صرف 750درہم پر اسکوائر فٹ سے اس کی لانچنگ کی ہے اور سرمایہ کاروں کو کہا ہے کہ یہ پراجیکٹ اپنے وقت پر جب مکمل ہو گا تو یقینا اس کی قیمت میں تین گناہ اضافہ ہو چکا ہو گا امارات میں لوگ زیادہ تر آمدن میں اضافہ کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں تو وہ کاروباری لوگ جو سرمایہ کاری کرتے ہوئےاپنے سرمایہ کو منافع میں بدلنا چاہتے ہیں ان کیلئے ہمارے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ نادر موقع ہے ہم انشاء اللہ عجمان کریک ٹاورز کو 2027 میں نہ صرف مکمل کریں گے بلکہ اپنے خریداروں کو وقت سے پہلے ہینڈ اوور بھی کریںنگے۔
پارک گروپ کے سی او او محمد سعید مرزا نے بتایا کہ عجمان کریک ٹاورز میں 1700 اپارٹمنٹس ہیں جن میں 1 بیڈ روم 2 بیڈروم اور 3 بیڈ روم اپارٹمنٹس کی سہولت موجود ہے ہم نے ان لگژری فلیٹس کو جدید طرز تعمیر پر بنارہے ہیں ویسے بھی ہم نے اپنے پروجیکٹ کو واٹر فرنٹ لائف اسٹائل کا نام دیا ہے ہمارے ٹاورز میں دنیاجہاں کی تمام سہولیات میسر ہیں آپ کو مووی دیکھنے کیلئے سینما جانے کی ضرورت نہیں 10×6کا اوپن تھیٹر بنایا گیا ہے جہاں آپ مووی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں آپ نے کتابیں پڑھنی ہیں تو لائبریری کی سہولت بھی موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ جو کنگ ٹریک بھی میسرہے تاکہ تمام رہائشی فیملیز خود اور اپنے بچوں کے ساتھ چہل قدمی اور واک کر سکیں۔

دنیا کے تمام بڑے بڑے برانڈز کے شورومز اور دکانیں عجمان کریک ٹاورز کا حصہ ہیں

محمد سعید مرزا نے بتایا کہ عجمان کریک ٹاورز جو سب سے بہترین سہولت اپنے کرم فرماؤں کو دے رہا ہے وہ گراؤنڈ فلور پر83آؤٹ لیٹس ہیں جہاں پر دنیا کے تمام بڑے برانڈز موجود ہونگےآپ گروسری سے لیکر روزمرہ کی تمام اشیائے ضروریہ اور ہر قسم کی خریداری کر سکیںگے، گراؤنڈ فلور پر 83 آؤٹ لیٹس میں انشاء اللہ دنیا کے تمام بڑے برانڈز ہمارے ساتھ اپنی پراڈکٹس کا ڈسپلے کریں گے اس کے علاوہ جو بات اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہم نے عجمان کریک ٹاورز کا تعمیراتی کام شروع کردیا ہے ،30فیصد بکنگ مکمل ہو گئی ہے اور لوگ تیزی سے ہمارے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، 2025 میں انشاء اللہ ہم اپنے براجیکٹس کا کافی تعمیراتی کام مکمل کر لیں گے اور 2027 کے دسمبر میں عجمان کریک ٹاورز مکمل ہو جائیں گے اور ہم اپنے وعدے کے مطابق اپنے کلائنٹس کو اپارٹمنٹس ہینڈ اوور بھی کر دیں گے کوشش یہ بھی ہے کہ ہم اپنے وعدہ سے پہلے ہی براجیکٹس مکمل کر لیں اور کلائنٹس کو دسمبر 2027سے پہلے ہی مکمل ہونے ۔کی خوشخبری سنادیں ۔

جدید طرز تعمیر کے فلیٹس اپنی انفرادیت کے لحاظ سے سب سے منفرد ہونگے

پاک گروپ کے سی اواو محمد سعید مرزا نے کہا کہ یہاںپر یو اے ای گورنمنٹ کا شکریہ نہ ادا کیا جائے تو بات مکمل نہیں ہو گی جسطرح امارات کے حکمران یہاں پر بسنے والی کمیونیٹز کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ،دنیا کے کسی ملک میں ایسی سہولتیں میسر نہیں جو امارات میں ہیں،ون ونڈو آپریشن بغیرکسی ڈر اور خوف کے فیملیز کا گھومنا قانون کی پاسداری اور کمیونیٹز کو اپنا یت کا احساس اور گورنمنٹ کا طرہ امتیاز ہے ،میں دعاگوں ہوںکہ امارات اسطرح ترقی اور کامیابی کی مناز طے کرتا رہے اور ہمیں یہاں پر امن و سکون والی زندگی میسر رہے ،انہوں نے کہا کہ امارات اس وقت دنیا کابزنس حب بن چکا ہے یہاں پر کاروبارکرنا پوری دنیا کے سرمایہ کاروں اور کاروباری لوگوںکی خواہش بن چکا ہے ،میری دعوت ہے ان تمام کاروباری لوگوں کو جو کامیابی کے اوج کمال تک پہنچنا چاہتے ہیں کہ وہ امارات آئیں کاروبار کریں اور پھر اپنے خوابوں کی تعبیر بھی دیکھیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button