پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور میں دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں 71فیصد کمی:فیصل کامران

رابری کی وارداتوں میں 70 اور ڈکیتی میں 16فیصد کمی ہوئی :ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور،(سید ظہیر نقوی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے سال 2025کے ابتدائی 100دنوں میں جرائم میں نمایاں کمی کو پولیس کی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 200دن گزشتہ سال کے مقابلے میں کہی زیادہ پر امن گزرے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 78ہزار مقدمات رپورٹ ہوئے جبکہ پچھلے سال یہی تعداد 91ہزار تھی دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں 71فیصد کمی دیکھنے میں آئی رواں سال 2جبکہ گزشتہ سال 7واقعات رپورٹ ہوئے۔

رابری کی وارداتوں میں 70فیصد اور ڈکیتی میں 16فیصد کمی ہوئی موٹر سائیکل چوری کے 3367واقعات ہوئے جو کہ گزشتہ سال 5581تھے یوں 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 57فیصد کمی آئی۔

رواں سال 202جبکہ گزشتہ سال 466وارداتیں ہوئی اسی طرح کار چوری کی وارداتوں میں 51فیصد کمی اور دیگر وہیکل چوری کی وارداتوں میں بھی 43فیصد کمی رپورٹ ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button