پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا20واں کانووکیشن،گورنرمہمان خصوصی

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 20 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں94 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی چانسلر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر تھے۔کانووکیشن میں مختلف مضامین میں کل 5010 ڈگریاں دی جائیں گی ۔کانووکیشن کا دوسرا سیشن اتوار(کل) کو منعقد ہوگا۔

جس میں ایم ایس/ایم فل کی783 جبکہ انڈرگریجوایٹ پروگرامز( بی ایس، بی بی اے، بی کام، بی ای، بی آرکیٹیکچر، بی ایس سی ایس، بی ایف اے، فارم ڈی) کی 2487 ڈگریاں ایوارڈ کی جائیں گی۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز کی طالبات کو 1646 ڈگریاں دی جائیں گی جن میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد، گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ شامل ہیں۔ کل 748 طالبات کو میڈلز اور رول آف آنرز سے نوازا جائے گا۔

کانووکیشن میں اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل ایلومینائی کی دو ارکان کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے طلبا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ریکارڈ 94 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کیں جو تحقیق کے میدان میں جامعہ کی اہم کامیابی ہے،طالبات نے تعلیم کے شعبے میں خود کو منوایا ہے۔ ڈگری لینے والی طالبات مبارک باد اور ستائش کی مستحق ہیں۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا ہے اور طالبات کی ایمپاورمنٹ کا خیال رکھا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button