پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:لاکھوں کے ڈاکے،مزاحمت پر ڈلیوری بوائے سمیت 2 زخمی

ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں اویس اور باٹاپور میں یاسر پر فائرنگ کی،ٹاؤن شپ اور شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں ،شادباغ، کاہنہ ،نواب ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(بیوروچیف)شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر 2نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں ڈلیوری بوائے اویس پیزا دینے کیلئے نکلا تھا کہ ایڈن سٹی کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا، اویس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور نقدی، موبائل فون اور پیزے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

باٹا پور میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے22 سالہ یاسر کو زخمی کر دیا اور 5 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ شہر میں دیگر وارداتوں کے دوران شیراکوٹ میں ارسلان سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں خرم سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،

گڑھی شاہو میں ہاشم سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں مظفر سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں اشتیاق سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ٹاؤن شپ اور شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں جبکہ شادباغ کاہنہ اورنواب ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button