لاہور(بیوروچیف)تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیاں پیر12مئی سے معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
اس ضمن میں محکمہ سکولز اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
بورڈ اف انٹرمیڈیٹ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تحت منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پریکٹیکلز وغیرہ بھی پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے جبکہ ملتوی شدہ امتحانات اور پریکٹیکلز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



