لاہور:(بیوروچیف)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت میں انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہواجس میں ایس پی صدر انویسٹی گیشن معظم علی، فوکل پرسن SSOIU، صدر اور سول لائنز ڈویژن کے انچارج انویسٹی گیشنز، SSOIU انچارجز اور لیڈیز تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔
اجلا س میں زیر التوا، عدم پتہ، اور ریپ کیسز پر کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کوہدایت کی کہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سیکشن وائز رولز کو فالو کریں،خواتین سے زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔
محمد نویدنےخواتین سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پر افسران کو موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے افسران خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں، چالانوں کے تناسب میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیں۔
میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے۔



