پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہوریئے کاکروچ،چھپکلی والے مضرصحت کھانوں سے بچ گئے ،2معروف ریسٹورنٹ بند

لاہور (بیوروچیف سے/سید ظہیر نقوی سے )لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتےہوئے معروف ریسٹورنٹ بند کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے وحدت روڈ پر معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر ناقص انتظامات پر معروف ریسٹورنٹ بند کردیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں کیڑے،کاکروچز کی موجودگی پر راوی روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کوبندکیا گیا۔

سٹوریج کے ناقص انتظامات چوہے، چھپکلیاں موجود پائی گئیں،پیکنگ میٹریل گرد آلود،بدبودار ماحول ہونے پر کارروائی کی گئی۔

قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملازمین کا میڈیکل عدم موجود، دودھ اور گوشت کی تمام اشیا اکٹھی رکھی پائی گئی۔

خوراک کا کاروبار مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے،خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔شہری خوراک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button