لاہور :(سلمان حسین) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس غور کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی ٹیرف میں 30سے40فیصد تک کمی ہوسکے گی۔
صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی اورپنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو 40کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دیدی پی جے ایچ ایف، لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز II کے لئے کی اراضی کے لئے روڈا کو ادائیگی ہوگی، کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025 اور پنجاب کی پہلی ”ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی“کے قیام کی منظوری دیدی ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سال کے اندر ایئر پنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزدوروں اور کارکنوں کے لئے”سیفٹی گیئر“ یقینی بنانے کا حکم دیا اورلیبر ڈیپارٹمنٹ کو ایک ماہ کے اندر ورکرز کے لئے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا ٹارگٹ سونپ دیا، صوبائی کابینہ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لئے راشن کارڈ کی منظوری دی،اجلاس میں پنجاب کے 9 ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام بڑوں شہر وں میں جلد از جلد چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر لاہور ایکٹ 2025ء کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے لاہورمیں پاکستان کا پہلا نوازشریف میڈیکل سٹی قائم کرنے کے لئے اراضی کی منتقلی کی منظوری دی۔
پانچ ہزار کنال پر مشتمل میڈیل ڈسٹرکٹ میں بلڈ ڈیزیز، بون میرو اور دیگر تمام سپیشلائزڈ سنٹر بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف دے دیا۔ 40ارب روپے سے ہر سکول میں کلاس روم، ٹائلٹ بلاک، فرنیچر اور لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔ صوبائی کابینہ نے لاہور میں 1100بلاسود الیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری دی۔
اجلاس میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لئے پنجاب کی پہلی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اٹک ڈسٹرکٹ کورٹس میں حملے میں جاں بحق ہونے والے ورثا کے لئے سپیشل گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ چھانگا مانگا وائلڈ لائف، لال سونرا، نیشنل پارک میں ایکو ٹورازم کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے لاہور میں بس شیلٹرز کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ٹھوکر نیاز بیگ اور ریلوے اسٹیشن پرالیکٹر ک بسوں کے لئے ڈپو بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں فلور ملوں اور فوڈ گرینز لائسنس ہولڈرز کی معاون کے لئے 100ارب روپے چیف منسٹر پنجاب سپیشل فنانسنگ فیسلیٹی کی منظوری دی گئی۔
کاشتکار کی سہولت کے لئے الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم (EWR)کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (P-TEVTA) کی سالانہ رپورٹ برائے 2022-23 ء پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ 2023 ء کے تحت قائم کی جانے والی ایجنسیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں Measurement Book کی منظوری دی۔ پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر بل 2025ء کی منظوری دی گئی۔ ریفلیکٹو نمبر پلیٹس کی فراہمی کے لئے پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں پرسنلائزڈ وینیٹی پلیٹس (PVP) کے اجراء کی منظوری / ریزرو پرائس اور ٹرانسفر فیس کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کے افسران/اہلکاران اور مخبروں کے لئے انعامی نظام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسینشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں معدنی وسائل کے شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک میں ہم آہنگی کے لئے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تکنیکی معاونت کے لئے سروس لیول ایگریمنٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسز بل 2025ء کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تحلیل اور پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2003ء کے تحت ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، لاہور کے افسران کے لئے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن الاؤنس کی منظوری دی۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2024ء کی منظوری دی گئی۔ لاہور کو ماحولیاتی طور پر پائیدار بنانے کے لئے گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ کے ذریعے سموگ کے تدارک کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔
اوقاف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتظام کے لئے قانونی فریم ورک ایکٹ 2024ء کی منظوری دی گئی۔ رحیم یار خان میں واٹر لاگنگ اور زمین کے کٹاؤ کے مسائل کے حل کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ لکھوڈیر لینڈ فل کے اخراجات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرنے کی سکیم کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب عوامی آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ 2025ء کی منظوری دی۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کی از سر نوتشکیل کی منظوری دی گئی۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، لاہور کے لئے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت گوجرانوالہ میڈیکل کالج، گوجرانوالہ اور ساہیوال میڈیکل کالج، ساہیوال کے لئے بورڈز آف مینجمنٹ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے ٹریژی کئیر ہسپتالوں میں فرنیچر اور سامان کی خریداری کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) اور ریونیو اتھارٹیز کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے لئے مفاہمتی یادداشت (MoU) کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن سکیم کے نفاذ اور پنشن فنڈ منیجر معاہدے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سبسیڈری ٹریژری رولز میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تقرری یا ملازمت کی صورت میں پنشن کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025ء کے تحت تجاویز کے جائزے کے لئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ پنجاب میں گاڑیوں پر لگانے کے لئے ریٹرو ریفلیکٹڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016ء کے تحت سیکریٹری محتسب پنجاب کے عہدے کو فرسٹ شیڈول پارٹ-I میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ مالی سال 2024-25 ء میں فیلڈ سٹاف کے لئے برانڈڈ کسٹمائزڈ موٹر سائیکلوں کی خریداری کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ رمضان بازاروں 2022 ء کی بقایا ادائیگیوں کی ادائیگی کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
عدالتی حکم کے مطابق ڈگری شدہ رقم کی ادائیگی کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب پبلک پروکیورمنٹ رولز 2014 ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے منصوبے پنجاب کلین ایئر پروگرام (PCAP) کی منظوری دی گئی۔ محکمہ زراعت اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا / مارگلہ ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کے مابین 20 کوماتسو بلڈوزرز کے کنٹریکٹ کی بحالی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ زراعت اور گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز (GCI) کے درمیان ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ ”سیف جیلز پنجاب“اقدام کی منظوری دی گئی۔ توقیر احمد ناصر کی بطور چیئرمین، پنجاب فلم سنسر بورڈ مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ تشکیل کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لیبر اپیلٹ ٹربیونل نمبر I، لاہور میں رکن کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ گاؤں سترہ، تحصیل ڈسکہ، ضلع سیالکوٹ میں 3.3 کلومیٹر طویل مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال 2024-25ء کے دوران ضمنی گرانٹ کے ذریعے پنجاب میں 4 نئے سہولت بازاروں کے قیام اور 32 ماڈل بازاروں کی سولرائزیشن کے لئے 1.7 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری کے لئے معاملہ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات میں پیش کرنے کی اجازت کی منظوری دی گئی۔
لاہور کے 15 ہاٹ اسپاٹ مقامات پر“سہولت آن دی گو”اسکیم پر عملدرآمد کے لئے رواں مالی سال 2024-25 کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری کے لئے معاملہ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات میں پیش کرنے کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام کی ازسرنو تشکیل (ری اسٹرکچرنگ) کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ مالی سال 2024-25 کے لئے فلیگ شپ منصوبے کے لیے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کے ذریعے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ سٹی ٹریفک پولیس، لاہور کی تنظیم نو (ری آرگنائزیشن) کی منظوری دی گئی۔
پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (PBIT) میں 35 نئی آسامیوں کی بھرتی اور ادارے کے نظرثانی شدہ آرگنوگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی (PFSA) میں بھرتی پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی میں 16 خالی آسامیوں پر بھرتی پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب میں خالی آسامیوں پر بھرتی پر عائد پابندی میں نرمی کی درخواست کی منظوری دی گئی۔
پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں اسٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ کے عہدے کو BS-15 سے BS-16 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤالدین کے لیے بھرتیوں پر عائد پابندی سے استثنیٰ کی منظوری دی۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (PBIT) میں 35 نئی آسامیوں کی بھرتی اور ادارے کے نظرثانی شدہ آرگنوگرام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لیبر کورٹ نمبر IX، ملتان کے پریزائیڈنگ آفیسر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ MDCAT-2025ء کے انعقاد کے لیے ایڈمٹنگ یونیورسٹی کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرپرسنز، سیکرٹریز اور کنٹرولرز آف ایگزامینیشن کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ کے 25ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی منظوری دی گئی۔مختلف افراد کیلئے میڈیکل اخراجات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ ریٹائرڈ سرکاری آفیسر کی اہلیہ کے نجی ہسپتال سے حاصل کردہ علاج کو خصوصی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری کی درخواست منظوری دی گئی۔
کینسر کے مریض ہدایت اللہ ولد سعیدہ بیگم ساکن ضلع گلگت کے علاج معالجے کی منظوری کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں عظمیٰ رشید، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر، بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے میڈیکل اخراجات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کے لئے بہترین سواری ہے۔سائیکل کو اپنا کر صحت اورقدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔شہروں میں ازسرنو سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔



