پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

مقامی ٹیکنالوجی سے جہلم، گوجر خان میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

لاہور(ویب ڈیسک )سائنسی ماہرین نے مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کرلیا، محکمہ موسمیات نے کلاؤڈ سیڈنگ سے جہلم اور گوجر خان میں بارش ہونے کی تصدیق کردی۔ماہرین کے مطابق دوپہر 2 بجے کلاؤڈ سیڈنگ کی گئی تھی، چند گھنٹے بعد ہی جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوگئی۔ماہرین کے مطابق کلاؤڈ سیڈنگ کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت میں برآمد ہونے کا امکان ہے، مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ اداروں اور سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک با دی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button