انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ملک بھرکےہوائی اڈوں پر بیک لاگ کے باعث 150 پروازیں منسوخ

کراچی 45، لاہور 38، اسلام آباد 40 پروازیں منسوخ، 138 بین الاقوامی پروازیں شامل

لاہور(بیوروچیف)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے باوجود بیک لاگ کے باعث فلائٹ شیڈول اب بھی متاثر ہے،ملک بھر میں گزشتہ روز 150 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 45، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 38، اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے 40 پروازیں منسوخ ہوئیں، منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔

ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا ء پر منسوخ کی گئیں۔علاوہ ازیں کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے اندرون و بیرون ملک فلائٹ آپریشن جاری ہے تاہم بعض فلائٹس تاخیر کا بھی شکار ہوئی ہیں۔

کراچی سے پی آئی اے کی پرواز مدینہ کے لیے روانہ ہوئی، کراچی سے اسلام آباد کے لیے 2 پروازیں مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں، کراچی سے نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد دمام، مدینہ اور جدہ سے بھی فلائٹس کراچی پہنچی ہیں، لاہور سے مدینہ، دبئی اور کراچی کے لیے 5 پروازیں روانہ ہوچکی ہیں، لاہور سے باکو مشہد کے لیے پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button