پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

میلے میں فائرنگ،وکیل سمیت 2افرادقتل

فائرنگ سے وکیل حنان کا بھائی زخمی ،6ملزم گرفتار

فیصل آباد:(ویب ڈیسک )فیصل آباد میں میلے کے دوران غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وکیل سمیت دو شہریوں کو قتل جبکہ تیسرے کو زخمی کردیا ہے۔

زخمی ہونے والا شخض قتل ہونیوالے وکیل حنان کا بھائی ہے جبکہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک 202 ر ب گٹی بابا بوٹے شاہ کے میلہ کے دوران شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزمان کو حنان رؤف ایڈووکیٹ اسکے بھائی عبید رؤف اور وقار سلیم نے منع کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے تینوں کو زخمی کردیا۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر حنان رؤف ایڈووکیٹ اور وقار سلیم نے دم توڑ دیا جبکہ عبید رؤف کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس نے چھاپہ مار کر چھ ملزمان عبداﷲ اور دیگران کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال کیا جانیوالا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button