لاہور(بیورو چیف/سید ظہیر نقوی)سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ،2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ، ڈاکوئوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم یاسین مارا گیا اور اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے جبکہ کراس فائرنگ میں پولیس اہلکار صغیر زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا مقابلہ شاہدرہ ٹائون کی حدود میں ہوا جہاں سی سی ڈی کے ساتھ کراس فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت عدنان جبکہ زخمی کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔
تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا جہاں سی سی ڈی نے مقابلے کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزم شیراز زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے چار ملزمان کی تلاش جاری ہے انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔



