پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سالگرہ تقریب،فواد خان سمیت متعددشوبزشخصیات کی شرکت

لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان کی معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سالگرہ تقریب میں شوبز شخصیات سمیت قریبی دوستوں نےشرکت کی ،عمارہ حکمت کی سالگرہ کے موقع پر ان کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں ۔

پاکستان کی سُپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کی کو پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی سالگرہ فیملی اور شوبز ستاروں کے ساتھ منائی جبکہ ا س موقع پر فیشن ڈیزائنر رانا نعمان اور فلم ڈائریکٹر بلال لاشاری کی سالگرہ کا بھی کیک کاٹا گیا اس موقع نامور اداکارہ حمائمہ ملک اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، گلوکار فارس شفیع، شرمین خان محسن نوید رانجھا افراح ہمایوں سمیت دیگر نے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا

ہدایتکار بلال لاشاری سمیت دیگر نے عمارہ حکمت کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا ،اس موقع پر عمارہ حکمت نے اپنے فیملی ممبران دوست احباب اور شوبز شخصیات کو ان کی سالگرہ کے لمحات کو یادگار بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ان کو مختلف فنکاروں اور ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کا شمار ان چند فلم میکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے جبکہ ان دنوں میوزک پلیٹ فارم ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں بطور کو پروڈیوسر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button