انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

خامنہ ای نہیں رہے:اسرائیل،ایران کی تردید،بیٹے اوربہوکی شہادت کی تصدیق

تہران،تل ابیب:(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے جبکہ ایران نے اس کی تردید کی ہے۔

ایرانی حکام نے خامنہ ای کے بیٹے اوربہوکی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اب نہیں رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔

ادھر ایران نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای ٹھیک اور محفوظ مقام پر ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے ہیں، لیکن ایرانی سپریم لیڈر کمپاؤنڈ میں موجود نہیں تھے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button