پنجاب بار کونسل :جعلی وکلا کیخلاف مقدمات،متعدد کے لائسنس معطل
جعلی لاءگیٹ کی شکایات پر ہائے ایجوکیشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا
لاہور :(بیوروچیف )پنجاب بار کونسل اینٹی کرپشن کمیٹی ان ایکشن ، متعدد وکلاءکے لائسنس معطل جبکہ جعلی وکلا ءکے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔
متعدد وکلاءکے خلاف جھوٹی شکایات خارج کردی گئیں ،بار کونسل کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئر مین منیر حسین بھٹی متحرک ہوگئے،اینٹی کرپشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کرپشن ، جعلی لاءگیٹ اور جعل سازی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
اویس چغتائی ایڈووکیٹ ، محمد آصف قریشی ایڈووکیٹ ، راحیلہ بشیر ایڈووکیٹ ، عثمان اعجاز ایڈووکیٹ ، بلال بن ابوبکر ایڈووکیٹ ، اعجاز احمد ایڈووکیٹ، حافظ محمد ولید ایڈووکیٹ ، محمد عمر ایڈووکیٹ ، نوازش علی ایڈووکیٹ کے لائسنس معطل کئے گئے۔
جعلی ڈگری کی بنا پر علی اقتدار کراچی یونیورسٹی ، رانا اخلاق جعلی وکیل ہونے پر فوجداری مقدمات کے اندراج کا حکم دیا گیا ،مدثر نذر ایڈووکیٹ کے تصفیہ کیلئے تاریخ مقرر کی گئی، عمیر حمزہ کے خلاف جھوٹی شکایت خارج کرکے جرمانہ کا حکم دیا گیا ، محمد شہباز چٹھہ ایڈووکیٹ کا معاملہ ثالثی کمیٹی کو بجھوا دیا گیا ، منور گوندل ایڈووکیٹ کے خلاف درخواست خارج کی گئی ، محمد عباس ایڈووکیٹ کا تصفیہ کیلئے درکار وقت پر تاریخ مقرر کردی گئی۔
فاطمہ نقوی ایڈووکیٹ ، ظہیر چیمہ ایڈووکیٹ ، محمد شاہد ایڈووکیٹ کو برائے جواب آخری موقع فراہم کیا گیا۔جعلی لاءگیٹ کی شکایات پر مقدمات کا اندراج اور ایچ ای سی کو خط ارسال کردیا گیا۔
دو وکلاءکا شکایت کنندگان کو رقم واپسی کیلئے شیڈول طے کرادیا گیا جبکہ دو وکلاءجن کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا کی صلح کیلئے جبار بھٹی ایڈووکیٹ اور عرفان حسن خان ایڈووکیٹ پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی۔



